افغان مشرقی صوبے پکتیا میں صحافی کو قتل کردیاگیا

پیر 15 جولائی 2019 21:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں ایک ریڈیو جرنلسٹ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقریڈیو گردیز سے منسلک نادر شاہ نامی جرنلسٹ کوگزشتہ روز قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ہلاکت کے حوالے سے پولیس کو ابھی تک کوئی ٹھوس وجوہات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ پکتیا صوبے کو حقانی نیٹ ورک کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ نادر شاہ کے قتل کی ذمہ داری بھی فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہی