Live Updates

شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کی امداد میں خورد برد کے الزام لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 15 جولائی 2019 21:48

شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کی امداد میں خورد برد کے الزام لگانے کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کی امداد میں خورد برد کے الزام لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان برطانیوی اخبار کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کی امداد میں خوردبرد کے الزامات لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

برطانیوی اخبار ڈیلی میل برطانیہ میں انتہائی متنازعہ اخبار ہے۔

(جاری ہے)

حکومت برطانیہ نے اپنے ہی اخبار کی تردید بھی کردی ہے۔میاں شریف شہباز کیخلاف خبر دینے والے برطانیوی صحافی کی چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔برطانیوی صحافی کی ملاقات وزیر اعظم کی معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کرائی۔نالائق اور سلیکٹڈ حکومت شریف فیملی کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔مسلم لیگ ن جھوٹی خبر دینے والے برطانیوی اخبار کیخلاف قانونی کاروائی کرے گی۔پارٹی صدر شہباز شریف کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش پر وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔پگڑیاں اچھالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں جواب دینا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات