نیب لاہور نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی

پیر 15 جولائی 2019 21:57

نیب لاہور نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے خلاف ایک اور انکوائری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) نیب لاہور نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی ہے۔ نیب نے اس انکوائری کا آغاز دو سال قبل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ملازمتوں سے فارغ ہونے والے 232 ڈاکٹروں کی شکایت پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نیب پی آئی ٹی بی سے ڈاکٹروں کی بھرتی سمیت انہیں ملازمتوں سے برخاست کرنے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں نیب نے متاثرہ ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ جن میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پی آئی ٹی بی نے انہیں ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا مگر دو سال قبل ملازمت کروانے کے چار ماہ بعد بغیر تنخواہ کے ملازمتوں سے فارغ کر دیا۔ نیب نے بورڈ کے انتظامی افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔