Live Updates

ہرجانہ کیس :عدالت نے شہباز شریف کے وکلاء کو جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا

پیر 15 جولائی 2019 21:57

ہرجانہ کیس :عدالت نے شہباز شریف کے وکلاء کو جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دائر دعوے کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر شہباز شریف کے وکلاء کو جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے ہرجانے کے دعوے کی آئندہ سماعت 8 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات