گورنر سٹیٹ بینک 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریں گے

پیر 15 جولائی 2019 21:57

گورنر سٹیٹ بینک 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان (کل)بروز منگل کو کریں گے ، شرح سود میں 1 فیصد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکر رضا باقر (آج)بروز منگل کریں گے ، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کررہے ہیں کہ سٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :