شریف فیملی کے داماد ، سسر سمیت سب نے ملک لوٹا، یہ سسیلین مافیا ہے، فیاض الحسن چوہان

ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر کا لفظ اچھا نہیں لگتا، چور اور ڈاکو کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا ، صوبائی وزیر کالونیز

پیر 15 جولائی 2019 21:57

شریف فیملی کے داماد ، سسر سمیت سب نے ملک لوٹا، یہ سسیلین مافیا ہے، فیاض ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) صوبا ئی وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے داماد ، سسر سمیت سب نے ملک لوٹا، یہ سسیلین مافیا ہے۔ ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر کا لفظ اچھا نہیں لگتا، چور اور ڈاکو کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر کالونیز کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پر برطانوی اخبار نے بھی زلزلہ متاثرین کی رقم لوٹنے کا الزام لگایا، ان کی جانب سے ججز کورشوت دینے کی کوشش کی گئی جب وہ نہیں ما نے تو ان کو بلیک میل کر نا شروع کر دیا ، ان کے ملازم ویڈیو بناتے اور صاحبزادی ان کو چلاتی ہے، زلزلہ متاثرین کے 8کروڑ علی عمران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔

ا ن 8کروڑکا کچھ پتہ نہیں کہا ں گیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرجاری کرنا صرف سپیکر کا اختیار ہے، شریف فیملی میں داماد، سسر سمیت سب نے ملک لوٹا، یہ سسلین مافیا ہے، ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر اچھا نہیں لگتا۔ سیاسی قیدی کا پروڈکشن آرڈرجاری ہوتا ہے، چور، ڈاکو، قاتل کاپروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتا۔ چوروں اور ڈکیتوں کے لیے راستہ نہیں کھولیں گے۔