Live Updates

سکھر،گھوٹکی کی عوام آزاد امیدوار علی احمد خان مہر کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ

گھوٹکی حلقہ این اے 205پر وفاقی وزیر مرحوم سردار علی محمد خان مہر کامیاب ہوئے تھے اور اب انکے صاحبزادے علی احمد علی خان مہر کو حلقے کی عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی، رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر 15 جولائی 2019 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کہا ہے کہ گھوٹکی حلقہ این اے 205پر وفاقی وزیر مرحوم سردار علی محمد خان مہر کامیاب ہوئے تھے اور اب انکے صاحبزادے علی احمد علی خان مہر کو حلقے کی عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی پاکستان پیپلز پارٹی چاہے کتنی بھی سرکاری مشینری کا استعمال کر لیں شکست اسکا مقدر بن چکی ہے گھوٹکی کی عوام آزاد امیدوار علی احمد خان مہر کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے مزید کہا کہ عمران خان اور وفاقی وزراء کی جانب سے تعزیت کرنے پر اعتراج کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کو شرم آنی چاہئے کیونکہ اب سندھ کا وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ وزراء کے ہمراہ سرکاری مشینری استعمال کر کے پی پی امیدوار کی انتخابی مہم چلا کر سندھ کی غریب عوام کو پیسہ خرچ کر رہے ہیں سکھر سمیت سندھ کی عوام صاف پینے کے پانی سے محروم ہے ، ترقیاتی کام مکمل بند ہو چکے ہیں ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن کر کے سندھ کو صرف تباہ کیا گیا ہے جس کی نیب تحقیقات کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرادری اور سندھ حکومت اپنے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر کو کامیاب کرانے کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کر رہے ہیں جو عوام کیساتھ سراسر ناانصافی ہے سندھ کی باشعور عوام پاکستان پیپلز پارٹی سے تنگ آچکی ہے اب انہیں تبدیلی چاہئے ۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات