مسلم لیگ ن سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں ، لٹیروں کا ٹولہ مافیا کا نام ہے، غلام سرور خان

ملک کے اداروں کو تباہ اور ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،حکومتی زعما ، بیوروکریٹس سمیت سب کا احتساب بلا تفریق ہورہا ہے،ادارے آزادانہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،اس ضمن میں میڈیا کو اپنا نیوٹرل اورمثبت کردار ادا کرنے کی ضرروت ہے،مودی اور ہندوستان سے بڑے دشمن نواز شریف اور اسکے حواری ہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی _اسلام آباد نیو انٹر نیشنل ائیرپورٹ میں مبینہ کرپشن 38 ارب کا منصوبہ ایک سو پانچ ارب روپے میں مکمل کیا گیا، نیب ، ایف آئی اے اور ڈیپارٹمنٹل انکوائریاں جاری ہیں ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں ملوث افراد کے کیسز نیب کے سپرد کئے جائیں گے،مسلم لیگ ن ڈرامہ رچا کر حکومت کو بدنام جبکہ عدلیہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ، ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو بدنام کرنے کی روش اپنائی رکھی، وحدت کالونی ٹیکسلا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے خصوصی نشست

پیر 15 جولائی 2019 22:30

مسلم لیگ ن سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں ، لٹیروں کا ٹولہ مافیا کا نام ..
سنگجانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں ، لٹیروں کا ٹولہ اور ایک مافیا کا نام ہے جنہوں نے ملک کے اداروں کو تباہ اور ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،حکومتی زعما ، بیوروکریٹس سمیت سب کا احتساب بلا تفریق ہورہا ہے،ادارے آزادانہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،اس ضمن میں میڈیا کو اپنا نیوٹرل اورمثبت کردار ادا کرنے کی ضرروت ہے،مودی اور ہندوستان سے بڑے دشمن نواز شریف اور اسکے حواری ہیں،اسلام آباد نیو انٹر نیشنل ائیرپورٹ میں مبینہ کرپشن 38 ارب کا منصوبہ ایک سو پانچ ارب روپے میں مکمل کیا گیا،اس حوالے سے نیب ، ایف آئی اے اور ڈیپارٹمنٹل انکوائریاں جاری ہیں ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں ملوث افراد کے کیسز نیب کے سپرد کئے جائیں گے،مسلم لیگ ن ڈرامہ رچا کر حکومت کو بدنام جبکہ عدلیہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ، ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو بدنام کرنے کی روش اپنائی رکھی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وحدت کالونی ٹیکسلا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک مافیا کا نام ہے،انھوں نے ہمیشہ غنڈہ گردی اور بلیک میلنگ کی سیاست کی، انکامشن پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا ہے، یہ یہود یوں کے ایجنڈے پر کاربند ہیں،مسلم لیگ ن کا مائنڈ سیٹ کرمنل ہے،مودی سے اس ملک کے بڑے دشمن نواز شریف اور اسکا حواری ٹولہ ہے،اسلام آباد نیو انٹر نیشنل ائیرپورٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ابتداء میں 38 ارب لاگت بتایا گیا ، سپریم کورٹ نے 2010میں سوموٹو ایکشن لیا اور مبینہ کرپشن کی شفاف انکوائری کے لئے نیب اور ایف آئی کو معاملہ سونپا گیا،بعد ازاں پبلک اکاونٹ اور مختلف فورم پر یہ اشو اٹھایا گیا،آج بھی اسکی انکوائریاں جاری ہیں ، اسکی تکمیل2010 کی بجائی2018میں ہوئی جو کہ 38 ارب سے بڑھ کر ایک سو پانچ ارب روپے میں مکمل ہوئی، اس ضمن میں ڈیپارٹمنٹل انکوائری بھی جاری ہے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کیسز بنا کر نیب کو دیئے جائیں گے ، نیب ، ایف آئی اے اور ڈیپارٹمنٹل تین سطح پر معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے،دو ماہ کے اندر انکوائری مکمل ہوگی،انکا کہنا تھا کہ ایک ارب سات کروڑ کی لاگت سے ایچ ایم سی روڈ کو دو رویہ کیاجارہا ہے،دو ماہ میں ٹینڈر جبکہ روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں ، ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا کو اپ گریڈ کر کے چالیس بستروں سے بڑھا کر سو بستروں پر مشتمل کیا جارہا ہے جبکہ واہ جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں سو بستروں سے بڑھا کر دو سو بستروں کا کیا جارہا ہے، اس ضمن میں اے ڈی پی منظور ہوچکا ہے،ٹی ایچ کیو کے توسیع منصوبے پر بھی کام کیا جارہا ہے رہائشی بلاک کو ہسپتال بلڈنگ میں منتقل کیا جائے گا جبکہ رہائشی بلاک کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا،جبکہ واہ جنرل ہسپتال میںخالی اسامیوں پر نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی، ہیلتھ کارڈ کے سروے میں غلطیوں کا احتمال موجود ہے جسکی باقائدہ سیکروٹنی کی جائے گی ہیلتھ کارڈکے حوالے سے نئے سروئے بھی کئے جائیں گے صرف مستحقین تک یہ سہولت پہنچائی جائے گی،تحصیل ٹیکسلا میں تیس ہزار ہیلتھ کارڈ مستحقین کو دیئے جائیںگے،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں جو ڈویلپمنٹ فنڈز تیس کروڑ کے لگ بھگ موجود ہیں جو گزشتہ ادوار میں فریز تھے کوشش ہے کہ یہ فنڈ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر لگائے جائیں،اپنے سیاسی حریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا سیاسی کردار ختم ہوچکا ہے ،کوہستان ہاوس ان کے سہولت کاروںکا کردار ادا کر رہاہے دراصل یہ لوگ چوہدری نثار کی بی ٹیم ہیں ، انھوں نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی اور آج بھی اس پر کاربند ہیں،موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، مشکل وقت جلد چھٹ جائے گا،