آئی سی سی نے ’ورلڈ کپ ٹیم‘ کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بنائی گئی ’ورلڈ کپ ٹیم‘ میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 جولائی 2019 19:30

آئی سی سی نے ’ورلڈ کپ ٹیم‘ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جولائی 2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019ء کے اختتام کے بعد ورلڈکپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے ’ورلڈکپ ٹیم‘ کی قیادت کین ولیم سن کے سپرد کی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیسن روئے، انگلینڈ کے جو روٹ،بھارت کے روہت شرما، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے بین سٹوکس، آسٹریلیا ہی کے مچل سٹارک، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، آسٹریلیا کے ایلکس کیری اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے روہت شرما نے 9 میچوں میں 648 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے نے 443 رنز بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے ٹورنامنٹ می عمدہ آل راوٴنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 500 رنز بنانے کیساتھ ساتھ 10 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

(جاری ہے)

کین ولیم سن نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں 82.57 کی اوسط سے 578 رنز جوڑے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ نے 556 رنز بنائے۔ فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بین سٹوکس نے ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں 89 رنز بنانے کے بعد اینڈل فیلوک وائیو کا ناقابل یقین کیچ بھی پکڑا تھاجبکہ سری لنکا کیخلاف 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے علاوہ آسٹریلیا کیخلاف 89 رنز بھی بنائے۔

ایلکس کیری نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں مشکل وقت میں اپنی ٹیم کیلئے 71 گیندوں پر 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میچ میں بھی 46 گیندوں پر 70 رنز بنائے مگر اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے البتہ ٹورنامنٹ میں وہ 375 رنز بنا کر ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن 21 حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیرئیر کی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔مچل سٹارک نے ورلڈکپ کے 10 میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے آسٹریلین لیجنڈ با?لر گلین میک گراتھ کا 26 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔