تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے مربوط اور موثر نظام وضع کیاجائے : ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

مشینری اور عملے کی کمی پوری کرنے کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں ‘آپریشن کے طریقہ کار میں نقائص کی بھی نشاندہی کی جائے، محمد عثمان معظم

پیر 15 جولائی 2019 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے کی اراضی پر قائم کئے جانے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے مربوط اور موثر نظام وضع کیاجائے‘اس مقصد کے لئے تمام وسائل کویکجا کر کے ان کا بہتر استعمال یقینی بنایاجائے ‘ایک ہفتے کے دوران کئے جانے والے تمام آپریشنز کا شیڈول تیار کر کے اس پر عمل درآمد کیاجائے اور تجاوزات کے خلاف کی جانے والی تمام کارروائیوں کا ریکارڈ اور ڈیٹا مرتب کیاجائے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف آپریشنز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوںنے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف مہم کے لئے مشینری اور عملے کی کمی پوری کرنے کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں۔ اس کے علاوہ آپریشن کے طریقہ کار میں نقائص کی بھی نشاندہی کی جائے اور اسے بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہا?سنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان‘چیف ٹا?ن پلانر سید ندیم اختر زیدی ‘چیف میٹرو پولیٹن پلانر اظہر علی اور تمام ڈائریکٹرزاسٹیٹ مینجمنٹ نے شرکت کی۔