Live Updates

وزیراعظم کا اپنے قریبی ترین دوست سے وزارت واپس لیے جانے کا امکان

عمران خان مشیر تجارت عبدالرزاق داود کی کارکردگی سے ناخوش، جلد ان سے عہدہ واپس لے لیا جائے گا: نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی پیر 15 جولائی 2019 20:09

وزیراعظم کا اپنے قریبی ترین دوست سے وزارت واپس لیے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2019ء) وزیراعظم کا اپنے قریبی ترین دوست سے وزارت واپس لیے جانے کا امکان، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان مشیر تجارت عبدالرزاق داود کی کارکردگی سے ناخوش، جلد ان سے عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم وفاقی کابینہ میں شامل اپنے ایک اور قریبی دوست کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مشیر تجارت اور معروف کاروباری شخصیت عبدالرزاق داود کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عبدالرزاق داود کو مشیر تجارت کا عہدہ سونپ کر ذمے داری دی تھی کہ وہ پاکستان کی ایکسورٹس میں اضافے کیلئے کوششیں کریں۔ تاہم ایک برس گزرنے کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان اب مشیر تجارت عبدالرزاق داود کو مزید وقت دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے انہیں دیا گیا عہدہ واپس لے لیں گے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم اس تمام معاملے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

جبکہ کچھ عرصہ قبل بھی ایسی خبریں سامنے آئی تھیں، اور حکومت نے بعد ازاں ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔ تاہم اب تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نے اس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے عہدہ واپس لے لیا تھا۔

اس وقت کے بعد سے اسد عمر تاحال وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل نہیں ہوئے۔ جبکہ اب ایک مرتبہ پھر ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان دوبارہ سے وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے والے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات