فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، آئن موگن

’میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے‘، کپتان انگلینڈ ٹیم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 جولائی 2019 20:09

لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جولائی 2019ء) ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ ’ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا‘۔ کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے فاتح حاصل کی اور 3 مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر چوتھی کوشش میں انگلینڈ پہلی بار ورلڈکپ چیمپیئن بن گیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئن مورگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا‘۔ اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ’میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی خاص بات اس میں شامل مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ2019ءکے فائنل کے سپر اوور میں انگلینڈ سنسنی مقابلے کے بعد پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا ۔

انگلینڈ نے 242 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز کو نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مواقعوں پر وہ آﺅٹ ہونے سے بال بال بچے،انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 28کے مجموعی سکور پر روئے وکٹوں کے عقب میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے،نیوزی لینڈ کو جلد ہی دوسری وکٹ لینے کا بھی موقع ملا لیکن کولن ڈی گرینڈ ہوم اپنی ہی گیند پر بیئرسٹو کا مشکل کیچ نہ لے سکے،جو روٹ اور جونی بیئرسٹو نے ٹیم کی نصف سنچریمکمل کرائی لیکن اس مرحلے پر روٹ ایک باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی پاداش میں وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے اور انگلش ٹیم 59رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی،بیئرسٹو ابتدا میں ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور 71 کے مجموعی سکور پر فرگوسن کی گیند پر اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے، انہوں نے 36رنز بنائے،اس موقع پر تمام تر ذمہ داری کپتان این مورگن پر تھی لیکن جمی نیشم کی پہلی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ لوکی فر گوسن کے شاندار کیچ کے نتیجے میں پویلین لوٹنے پر مجبور ہو گئے اور انگلینڈ کی ٹیم 86رنز پر چوتھی وکٹ گنوا بیٹھی،اس مرحلے پر بین سٹوکس کا ساتھ دینے جوز بٹلر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے موقع کی مناسبت کو سمجھتے ہوئے اپنی روایتی جارحانہ بیٹنگ کے برعکس سنبھل کر کھیلنا شروع کیا اور بتدریج سکور کو آگے بڑھایا،دونوں کھلاڑیوں نے ناصرف پانچویں وکٹ کےلئے 100 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی بلکہ اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جسکی بدولت انگلینڈ کی ٹیم نے میچ میں بہترین انداز میں واپسی کی۔

اس سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے جارہے ورلڈکپ فائنل میچ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :