Live Updates

عمران صاحب جرات اور ہمت ہے تو سامنے آئیں ،کرائے کے جھوٹے ترجمانوں سے کیا دھمکیاں دلواتے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف جھوٹی اخبار کا سہرا لینا پڑا ، ثبوت ہیں تو کازروائی کیوں نہیں کرتے ،آپ میں اخلاقی جرات اور ہمت ہے تولندن کی عدالت میں پیش ضرور ہونا، حکومتی ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل

پیر 15 جولائی 2019 23:25

عمران صاحب جرات اور ہمت ہے تو سامنے آئیں ،کرائے کے جھوٹے ترجمانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جرات اور ہمت ہے تو سامنے آئیں ،کرائے کے جھوٹے ترجمانوں سے کیا دھمکیاں دلواتے ہیں، عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف جھوٹی اخبار کا سہرا لینا پڑا ، ثبوت ہیں تو کازروائی کیوں نہیں کرتے ،آپ میں اخلاقی جرات اور ہمت ہے تولندن کی عدالت میں پیش ضرور ہونا۔

پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جرات اور ہمت ہے تو سامنے آئیں کرائے کے جھوٹے ترجمانوں سے کیا دھمکیاں دلواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف جھوٹی اخبار کا سہرا لینا پڑا ، ثبوت ہیں تو کارروائی کیوں نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ میں اخلاقی جرات اور ہمت ہے تولندن کی عدالت میں پیش ضرور ہونا ،آپ شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے میں پیش ہونے سے بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نہ آپ پیش ہوتے ہیںاور نہ ہی آپ کا وکیل، سچے ہیں تو بھاگ کیوں رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں اٹھارہ جعلی بنک اکاونٹس کے مقدمے سے آپ بھاگ گئے ،آپ کے ایسٹ ریکوری یونٹ نے علیمہ باجی کی غیرملکی جائیدادوں کی کتنی ریکوری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایسٹ ریکوری یونٹ نے جہانگیرترین کی باورچیوں اور مالیوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی کتنی ریکوری کے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایسٹ ریکوری یونٹ نے پشاور کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کی کتنی ریکوری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب وفاق اور پنجاب کا ریکارڈ آپ کے پاس موجود ہے، پریس کانفرنس نہ کریں، ثبوت ہے تو کارروائی کریں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات