چیف سیکرٹری سلیم خان کے بھائی کی تعزیت کاسلسلہ جاری

پیر 15 جولائی 2019 23:39

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کے بڑے بھائی محمد اسلم خان کی وفات پر تعزیت کے لیے صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان‘ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش‘ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم‘ سابقہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا‘ ڈائریکٹرجنرل اطلاعات امداداللہ‘ حاجی محمد افضل‘ حاجی مہر الہی‘ سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند‘ سابقہ صوبائی وزیر فرید طوفان‘ سابقہ مشیر ملک قاسم‘ سابق چیف سیکرٹری غلام دستگیر خان‘ آئی جی ایف سی معظم جان اور دیگر سیاسی‘ سماجی‘ کاروباری اور سرکاری شخصیات چیف سیکرٹری کے گھر واقع گل بہار نمبر 4 گئے اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا صوبائی وزیر زراعت و لائیواسٹاک محب اللہ خان ،ممبر صوبائی اسمبلی پیر فدا ایڈوکیٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ تہکال پشاور بھی گئے جہاں انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وہ کچھ دیر وہاںرہے اور مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے غم زدہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔