رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر لینے سے انکار کر دیا

مجھے اس حکومت سے کوئی سہولت یا پروڈکشن آرڈر نہیں چاہیے، راناثناء اللہ کا جیل سے پارٹی کے نام پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 جولائی 2019 20:46

رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر لینے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جولائی 2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ن لیگی رہنما بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے نجی ٹی وی چینل پہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر لینے سے انکار کر دیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے اس حکومت سے کوئی سہولت یا پروڈکشن آرڈر نہیں چاہیے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرے لیے اس حکومت سے کوئی سہولت نہ مانگی جائے اور نہ ہی میرے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا جائے۔
 خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کی گاڑیسے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت نہیں ہوگی۔

بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہیگرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ شہریار آفریدی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ تقریبا تین ہفتے راناثناءاللہ کی گاڑی کو اوبزرو کیا گیا تھا اس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ رانا ثناءاللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام چیزیں موجود ہیں۔اب کوئی نہیں بچے گا ،ہمیں بڑوں بڑوں پر ہاتھ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیگاڑی کی تین ہفتے تک نگرانی کی گئی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ فیصل آبادمیں ایک گرفتاری ہوئی جس سے ہمیں لیڈز ملی اور آگے کام کیا۔یہ ہیروئنیہاں سےلاہور اور وہاں سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جانا تھی۔ اب  رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر لینے سے انکار کر دیا ہے۔