حکمرانوں نے ہر سازش میں بلوچستان واہل بلوچستان کو ملوث کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،ہدایت الرحمن بلوچ

پیر 15 جولائی 2019 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) جماعت اسلامی کے قائمقام صوبائی امیر مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے جماعت اسلامی نے ’’مہم بلوچستان کو حق دو بلوچستان بھی پاکستان ہے ‘‘شروع کر رکھی ہے مہم کے دوران صوبہ بھرمیں بڑے بڑے جلسے کریں گے جس میں مرکزی امیرسنیٹر سراج الحق ودیگر قائدین شرکت کریں گے تاکہ بلوچستان کے حقوق کی راہ ہموار ظلم وجبر کا راستہ بنداورلٹیرے بے نقاب ہوجائیں ۔

حکمرانوں نے ہر سازش میں بلوچستان واہل بلوچستان کو ملوث کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ریکوڈ ک منصوبہ وصوبے میں دیگر میگاپراجیکٹس بلخصوص کوئٹہ پراجیکٹس منصوبوں کی منصفانہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کو بے نقا ب کیا جائے بلوچستان میں کئی دہائیوں سے لوٹ مار شروع اور احتساب بند اہل بلوچستان کے خلاف سازش ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے جگر گوشوں یعنی بے گناہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو سیاسی فائدوں واتحادیوں کو خوش کرنے کیلئے استعمال کرناغیر انسانی فعل ہے ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ’’مہم بلوچستان کو حق دو بلوچستان بھی پاکستان ہے ‘‘وعوامی مارچ جلسو ں کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی نائب امیر بشیر احمدماندائی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ، امیر ضلع کوئٹہ حافظ نور علی ، جنرل سیکرٹری افتخاراحمد کاکڑ، عبدالرحیم ناصر نے شرکت کی اجلاس میں اب تک کی تیاریوں کاجائزہ وآئندہ تیاری وپروگرامات کے حوالے مشاورت وفیصلے کیے گیے اس موقع پر دیگر ذمہ داران نے کہا کہ عالمی استعماری طاقتوں نے پاکستان کو ہدف بنا رکھاہے بدقسمتی سے ہمارے حکمران ان سازشوں کو روکنے کی بجائے ان قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ۔

ملک میں شعائر اسلام اور اسلامی اقدار کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ سب سے زیادہ مذاق مدینہ کی اسلامی ریاست کو بنایا جارہاہے جس کا وعدہ کر کے خود وزیراعظم نے اس سے انحراف کیا۔ آج ملک میں سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور عدالتی نظام اسلام کے خلاف ہے ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اور عوام کا جینا دوبھر ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق کی طرف سے سینیٹ میں پیش کیے گئے سود کے خلاف اور سی ایس ایس امتحانات قومی زبان اردو میں لینے کے بل متفقہ طور پر پاس ہونا خوش آئند ہے سود کے خلاف بل اب جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جسے اسلام اور آئین کی بالادستی کے لیے ارکان اسمبلی پاس کرلیں گے ۔

ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازشوں پرخاموش نہیں رہیں گے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں ہورہی ہیں حکومت کو ان کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اسلام کے بنیادی اصولوں سے انحراف کیا جارہاہے اور ملک کے آئین و دستور کو پس پشت ڈال دیا گیاہے ۔ وزیراعظم نے مدینہ کی ریاست کے وعدے سے بھی یوٹرن لے لیاہے ۔ جماعت اسلامی حکومت پر دبائو ڈالے گی کہ ملک و قوم کے مسائل آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اور امریکہ کی غلامی سے حل نہیں ہوں گے ان مسائل کاحل ملک میں نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے ۔