ماضی کی حکومتوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ پاکستانی عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا،اہلیہ گورنر پنجاب

منگل 16 جولائی 2019 00:01

ماضی کی حکومتوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ پاکستانی عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا ‘پاکستان میں ہپا ٹائٹس کا مرض بہت تیز ی سے پھیل رہا ہے‘اسکے علاج کے ساتھ ساتھ اس کے پھیلنے کے اسباب کا بھی پتہ لگاکر آنیوالی نسلوں کو ہپاٹائٹس جیسے موذی مرض سے بچانا ہوگا ‘نوجوان نسل کو ہی آگے چل کر ہمارے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنا ہے سرور فائونڈیشن نے اب تک 300سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ پنجاب بھر میں نصب کئے ہیں‘خواتین کی ترقی کیلئے ہنر گاہ کا ادارہ بھی بنایا ہے جہاں خواتین کو مفت سلائی کڑ ھائی کی تر بیت دے رہے ہیں ۔

ا ن خیالات کا اظہاربیگم گورنر پروین سرور نے سرور فائونڈیشن کے تعاون سے یونیورسٹی آف لاہور میں ہیپاٹائٹس کیمپ کے دورہ کے موقع پرکیا اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر فرزانہ رئوف ،کو چیئرمین عزیر رئوف ،ڈائریکٹر او ایس عمارہ اویس اور ڈاکٹر مہوش عروج بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

بیگم پروین سرور نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ پاکستانی عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جس کے باعث آج بعض گھروں کے چولہے بھی بجھ گئے ہیں اور کئی گھروں میں ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں اور ماں کے پاس بچے کے علاج کے لیے پیسے نہیں ۔

ملکی ۔ بعض مائیں بچوں کو کھانا دیتی ہیں اور خود بھوکی سو جاتی ہیں۔ فرزانہ رئوف نے کہا کہ اگر ماضی کے حکمران عوام کے حق پر ڈاکہ نہ مارتے تو آج پاکستانی عوام اس صورتحال سے دوچا رنہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہ ہوں اس کی ترقی کا سفر رک جاتا ہے جب کسی ملک میں پینے کا صاف پانی ہی میسر نہ ہوتو صحت مند بچے پیدا نہیں ہوسکتے ا س لیے ضروری ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔