Live Updates

پی ٹی آئی رہنما عمر فارق میٹرک کے امتحان میں فیل

عمر فاروق نے داخلہ بھیجا لیکن امتحان میں حاضر نہ ہوئے اور فیصل آباد بورڈ کی جناب سے فیل قرار دیے گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 جولائی 2019 22:05

پی ٹی آئی رہنما عمر فارق میٹرک کے امتحان میں فیل
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جولائی 2019ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر فارق میٹرک کے امتحان میں فیل ہو گئے۔ آج پنجاب میں میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا جس میں پی ٹی آئی رہنما عمر فارق فیل پائے گئے۔ عمر فاروق نے میٹرک کا داخلہ بھیجا لیکن وہ امتحان میں حاضر نہ ہوئے اور فیصل آباد بورڈ کی جناب سے انہیں فیل قرار دیا گیا۔ خود فیل ہو کر عمر فاروق میٹرک کے رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء کو انعامات دینے تقریب میں پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو انعامات دینے والے پی ٹی آئی کے عمر فاروق انڈر میٹرک نکلے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں میڑک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعام تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ایم پی ا ے عمر فاروق تھے جو کہ خود انڈر میٹرک ہیں۔ انڈر میٹرک مہمان خصوصی عمر فاروق نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

عمر فاروق وزیر اعلیٰکے معاون خصوصی برائے سپورٹس بھی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمر فاروق میٹرک کے امتحانات میں غیر حاضر رہے تھے۔میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو انعامات دینے کی تقریب میں عمر فاروق کے مہمان خصوصی ہونے نے بھی کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ امتحانی نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب پیر کی صبح جھنگ روڈ پر واقع بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خان تھے جبکہ اس موقع پرارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے والدین ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان ، کئی اہم انتظامی افسران ، سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ افراد ، چیئر پرسن اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین،سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر مسز شہناز علوی ، میڈیا پرسنز سمیت دیگر افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

فیل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات