Live Updates

شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے؟

مایہ ناز آل راونڈرز نے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، پاکستان کے سابق کپتان کو جلد اہم ذمے داری ملنے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 15 جولائی 2019 22:12

شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2019ء) شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے؟، مایہ ناز آل راونڈرز نے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، پاکستان کے سابق کپتان کو جلد اہم ذمے داری ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کو جلد بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات اسی سلسلے میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کو کرکٹ بورڈ یا حکومت میں کوئی عہدہ مل سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز کرکٹ کے میدان میں مایہ ناز کرکٹر کی حیثیت سے جانے جانے والے شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے متعلق کچھ واضح نہیں ہو سکا البتہ اس ملاقات پر کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا ۔

مبصرین کے مطابق یہ ملاقات شاہد آفریدی اور ان کے سیاست میں قدم رکھنے کے عندیہ کے حوالے سے کافی زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی بہت محنت کی ہے، کس سیاسی جماعت میں شامل ہوجاؤں گا، البتہ اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔ شاہد آفریدی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں تو جاری ہیں تاہم اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات