Live Updates

وزیراعظم عمران خان پر یورپ میں مقدمہ درج ہونے کا امکان

ن لیگ نے یورپ میں کیس کرنے کے لیے وکلاء کا پینل تشکیل دے دیاہے، چند دن میں کیس کردیں گے: میاں جاوید لطیف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 جولائی 2019 23:47

وزیراعظم عمران خان پر یورپ میں مقدمہ درج ہونے کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جولائی 2019ء) شہباز شریف کے حوالے سے ڈیلی میل میں چھپنے والی خبر پر وزیراعظم عمران خان اور معاونِ خصوصی شہزاد اکبر پر برطانوی عدالت میں کیس کیے جانے کا امکان۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے یورپ میں کیس کرنے کے لیے وکلاء کا پینل تشکیل دے دیاہے اور چند دن میں کیس کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر پر ہتکِ عزت کا کیس کریں گے۔ اس سے قبل پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان اور شہزاداکبر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہزاداکبر کے پاس ثبوت ہیں تو نیب یا ایف آئی اے میں پیش کریں،یہ جھوٹے لوگ ہیں، پشاور بی آرٹی کا منصوبہ 100ارب تک پہنچ گیا،عمران خاناورشہزاد اکبر کا بھی کبھی ذکر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے کرپشن کی ہے، اب ہمیں ملکی عزت کا خیال بھی نہیں ہے، ڈی ایف آئی ڈی ہمیں امداد دیتا ہے۔ انہوں نے تردید بھی کی ہے کہ شہزاد اکبر جھوٹ کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ، شہزاد اکبراور تمام لوگوں کیخلاف شہبازشریف ہتک عزت کا دعویٰ کررہے ہیں، ان میں ہمت ہے یا سچے ہیں تو برطانیہ میں پیش ہوں، لیکن یہ وہاں پیش نہیں ہوں گے، کیونکہ عمران خان پہلے بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہزاد اکبر ایک پریس کانفرنس کریں گے تو ہم تین کریں گے، ان کا کام پریس کانفرنس کرنا نہیں، اگر ثبوت ہیں تو نیب یا حکومت کودیں اور شہبازشریف کو گرفتا ر کریں۔ہم اب عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات