Live Updates

وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے

پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں جائیں گی

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 16 جولائی 2019 06:19

وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء)   حالات ناسازگار ،وسائل کم اور مشکلات کے پہاڑ کھڑے ہیں مگر ان سبھی رکاوٹوں پر مصمم ارادے سے فتح پائی جا سکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان جب سے حکومت میں آئے ہیں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کے انٹرنیشنل ریلیشنز مضبوط ہوتے اور آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کبھی روس اور کبھی امریکا سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتوں کے چرچے رہتے ہیں۔

ابھی ایک اور سفارتی کامیابی جو حاصلل ہونے جارہی ہے وہ پاکستان سے امریکہ جانے کے لیے براہ راست فائٹ کا اجرا ہے۔اس سے قبل امریکہ جانے والے مسافر پہلے دبئی یا کسی اور ملک جاتے اور پھر امریکہ جاتے تھے مگر اب مواقع پیدا ہو رہے ہیں کہ وہ وہ پاکستان سے براہ راست فلائٹ پر امریکا پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، ہوم لینڈ سیکورٹی کا 12 رکنی وفد جیسن شوابل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ہوم لینڈ سیکورٹی کا 12 رکنی وفد جیسن شوابل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے، ٹی ایس اے ٹیم 18 جولائی کو کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کرے گی۔ٹی ایس اے ٹیم بورڈنگ پراسیس، اسکریننگ، اور سیکورٹی نظام کی جانچ کرے گی، ٹیم اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز اور پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کرے گی۔

خیال رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور امکان ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خبر آئی تھی کہ پی آئی اے انتظامیہ نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی آئی اے پہلے کراچی سے لندن کے لیے براہ راست ہفتہ بھر میں تین پروازیں آپریٹ کرتی تھی، تاہم لوڈ کم اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات