سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس (آج) ہوگا

منگل 16 جولائی 2019 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو (آج) بدھ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی طرف سے ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے بند کی گئی موبائل فون ڈیوائسزکی تعداد کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔کمیٹی میں اس ایشو کو بھی زیر بحث لایاجائے گا کہ ان موبائل فون ڈیوائسز کو کیوں نہیں کھولاجارہا ہے جن کے ٹیکس کی رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے۔