سعودی حکومت یمن کے مسائل کا فوری طور پر سیاسی حل چاہتی ہے، سعودی نائب وزیر فاع کی اقوام متحدہ کے سفیر سے ملاقات

منگل 16 جولائی 2019 11:25

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) سعودی نائب وزیر دفاع شہزدا خالد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر براے یمن مارٹن گریتفھس سے ملاقات کے دوران کہا کے سعودی حکومت یمن کے مسائل کا فوری سیاسی حل چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

شہزدا خالد بن سلمان نے اپنے ایک ٹویٹ پوسٹ میں کہا کے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر براے یمن مارٹن گریتفھس کے ساتھ ملاقات کے دوران یمن کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں او ر یمن میں بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر پر زور دیا گیا، اور تمام مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنے پراتفاق کیاگیا۔

سعودی وزیر دفاع نے کہا حوثیی اسٹاک ہوم سمیت دستخط کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کریں۔مارٹن گریتفھس کا دورہ سعودی عرب ، ماسکو، واشنگٹن، مسقط ، اور ابوظہبی یمن میں قیام امن کے کے لیے اقوام متحدہ کی طرف کی جانے والی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔