یمنی حریف گروپوں کی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں امریکی بحری جہازمیں ملاقات

منگل 16 جولائی 2019 11:45

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) یمن تنازعے کے حریفوں نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پہلی مرتبہ یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں ملاقات کی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ یہ ملاقات گزشتہ روز ایک امریکی بحری جہاز پر ہوئی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کی سربراہی یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ نے کی۔ گزشتہ برس دسمبر میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق حوثی باغیوں اور حکومت نے الحدیدہ سے اپنی اپنی فورسز نکال لینا تھیں تاہم اس کی راہ میں ابھی تک رکاوٹیں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :