فواد چوہدری نےعیدالاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ہمارے قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جولائی 2019 12:04

فواد چوہدری نےعیدالاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےعیدالاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے تیار کیے گئے قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی۔ اس کیلنڈر کی تیاری کے بعدرویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے اور ہمارے تیار کیے گئے قمری کلینڈر کو سرکاری حیثیت دی جائے۔

ہم نے اپنے قمری کیلنڈر کو ای سی او اجلاس کا حصہ بنانے کے لیے دفتر خارجہ کو درخواست دی ہے۔ہمارا تیار کیا گیا قمری کیلنڈر اسلامی دنیا کا پہلا قمری کیلنڈر ہو گا۔پیر کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای سی او کی سائنس فاؤنڈیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے گیا تھا،پہلے آر سی ڈی ہوا کرتا تھا اب ای سی او بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

17اکتوبر کو سر سید کے یوم ولادت کے موقع پر سائنس کانفرس کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں بل گیٹ،مارک زکمبرک،ملالہ یوسفزئی اورگوگل کے مالک کو دعوت دی جائیں گی۔ گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز اور شہباز کی کرپشن کے الزامات سن سن کر بور ہو گئے ہیں،مریم نواز کے پانچ سو بلین دولت کا کوئی جواز نہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جج کے خط کا حکومت اور وزراء کا کیا تعلق ۔

جو پاکستانی پیسہ چوری کیا اس کو ریکور کرنا حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ مریم نوازجتنی محنت جج کو قائل کرنے میں لگادی اتنی اگر صیح دستاویزات کی فراہمی میں کرتے تو آج مشکلات میں مبتلا نہیں ہو تیں۔دونوں بیٹے برطانوی شہری اور بیٹی قوم کی بیٹی بننا چاہتی ہیں۔آدھا خاندان پاکستانی اور آدھا خاندان برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ججزپر دباؤ ڈالنا کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم اور بلاول دونوں ابو بچاؤ مہم پر گامزن ہے،ان پر مالی کرپشن کا کیس ہیں،نیب نے اب تک ان کے اثاثے کیوں منجمد نہیں کئی انہوںنے کہاکہ مریم نواز اور بلاول کے اثاثے فوری طور پر منجمد ہونے چاہئیں۔