ملائیشیا کا یورپی یونین کے پام آئل بطور ایندھن استعمال پر پابندی کے منصوبے کو عالمی ادارہ برائے تجارت میں چیلنج کرنے کا اعلان

منگل جولائی 12:58

ملائیشیا کا یورپی یونین کے پام آئل بطور ایندھن استعمال پر پابندی کے ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ملائیشیا نے یورپی یونین کی جانب سے پام آئل کے بائیو فیول کے طور پر استعمال پر پابندی کے منصوبے کو عالمی ادارہ برائے تجارت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سبزیوں سے تیار کردہ خوردنی تیل کے شعبے کی وزیر ٹریسا کوک نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین پام آئل کے بطور بائیو ایندھن استعمال کو 2030 ء کے آخر تک مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے خلاف ہم عالمی ادارہ برائے تجارت میں شکایت درج کرائیں گے، یہ کام نومبر تک مکل کرلیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ انڈونیشا اس مقدمے میں ملائیشیا کی معاونت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :