سائنسی میلے میں ملالہ ، بل گیٹس اور مارک زکربرگ بھی شریک ہوں گے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا اکتوبر میں ہونے والے سائنسی میلے سے متعلق بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جولائی 2019 14:33

سائنسی میلے میں ملالہ ، بل گیٹس اور مارک زکربرگ بھی شریک ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جولائی 2019ء) : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان میں منعقد کی جانے والی سائنسی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی سمیت بل گیٹس اور مارک زکربرگ کی شرکت کا عندیہ بھی دے دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ 17 اکتوبر کو سائنسی میلہ کا انعقاد پاکستان میں کیا جا رہا ہے۔

17 اکتوبر کو سر سید کے یوم ولادت کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی، الین مس، بل گیٹس، ٹرپاکی، مارک زکر برگ سمیت دنیا بھر سے نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ اسی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہمارے تیار کیے گئے قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کیلنڈر کی تیاری کے بعدرویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے اور ہمارے تیار کیے گئے قمری کلینڈر کو سرکاری حیثیت دی جائے۔ ہم نے اپنے قمری کیلنڈر کو ای سی او اجلاس کا حصہ بنانے کے لیے دفتر خارجہ کو درخواست دی ہے۔ہمارا تیار کیا گیا قمری کیلنڈر اسلامی دنیا کا پہلا قمری کیلنڈر ہو گا۔ انہوں نے رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کی سفارش بھی کی اور کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے خاتمے کیلئے کابینہ میں معاملہ اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا امید ہےاوآئی سی ہمارے قمری کیلنڈر کو منظور کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنےسےمتعلق دیگرممالک نے ہماری کوشش کوبہت سراہا ، امید ہے کہ او آئی سی ہمارے قمری کیلنڈر کو منظور کرلےگی، اوآئی سی ہمارے قمری کیلنڈر پر غور کرےگی، اللہ نے چاہا تو اسلامی دنیا کا ایک متفقہ کیلنڈر ہوگا۔ انہوں نے شریف خاندان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے برطانوی اور بیٹی قوم کی بیٹی بننا چاہتی ہے۔ پہلے تو آپ یہ طے کر لیں کہ آپ کے بچے کہاں کے ہیں۔ حسن اور حسین نواز کہتے ہیں کہ ان پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ بیٹی کہتی ہے کہ میں پاکستان اور قوم کی بیٹی ہوں۔ پہلے گھر میں فیصلہ کریں کہ پاکستانی ہیں یا برطانوی ہیں۔ یہ لوگ کبھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے۔