دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹینس چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب، ایونٹ 21جولائی تک جاری رہے گا

منگل 16 جولائی 2019 15:00

دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹینس چمپئن شپ کی افتتاحی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹینس چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کمانڈر کوسٹل کمانڈ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی نے افتتاحی شاٹ کھیل کر چمپئن شپ کا آغاز کیا، چمپئن شپ میں پورے پاکستان سے 220 بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چمپئن شپ 15 سے 21 جولائی تک کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :