اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 17پروازیں منسوخ ، 10تاخیر کا شکار

لاہور،کراچی،راولپنڈی،کوئٹہ اور ملتان کے درمیان آنے اورجانے والی ٹرینیں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا

منگل 16 جولائی 2019 15:07

اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 17پروازیں منسوخ ، 10تاخیر کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) اندرون و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 17پروازیں منسوخ جبکہ 10تاخیر کا شکار رہیں، ٹرینوں کاشیڈول بھی درست نہ ہو سکا اور کئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اورآنے والی پرواز 402،پی آئی ا ے کی جدہ جانے والی پرواز 759اور آنے والی پرواز 760،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757اور آنے والی پرواز 758،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،تھائی ائیر کی بنکاک جانے والی پرواز 346اور آنے والی پرواز 345، لنکا ائیر کو لمبو جانے والی پرواز 186اورآنے والی پرواز 185جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

انکوائری کے مطابق گزشتہ روز 10پروازیں تاخیر کا شکار رہیں ۔پروازوں کی منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ علاوہ ازیں مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا اور لاہور،کراچی،راولپنڈی،کوئٹہ اور ملتان کے درمیان آنے اورجانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 7 گھنٹے،کراچی ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 3 گھنٹے ،خیبر میل ساڑھے 3 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے ،علامہ اقبال ساڑھے 3 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،جناح ایکسپریس ٹرین 3 گھنٹے ،گرین لائن،جعفر ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس 1 ،1گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔