قومی اسمبلی اجلاس، تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے، کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، رحیم یار خان، مٹھن حادثات، وادی نیلم میں سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور صحافی عطاء راجڑ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

منگل 16 جولائی 2019 16:23

قومی اسمبلی اجلاس، تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے، کنٹرول لائن پر شہید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) قومی اسمبلی میں تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے، لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، رحیم یار خان، مٹھن حادثات، وادی نیلم میں سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور سینئر صحافی عطاء راجڑ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اسی طرح ٹرین حادثہ میں کئی لوگ الله کو پیارے ہوئے، وادی نیلم میں سیلاب کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ٹی وی کے بیورو چیف اور سینئر صحافی عطاء راجڑ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ اسی طرح ملک بھر میں پیش آنے والے دیگر حادثات میں ایمان کی حالت میں جو لوگ الله کو پیارے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔