ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس کو ایک دن جاری رکھنے کا فیصلہ

منگل 16 جولائی 2019 16:23

ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) قومی اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ایک دن تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، ڈاکٹر شیریں مہر النساء مزاری، وزیر مملکت علی محمد خان، ارکان قومی اسمبلی اسد عمر، اسلم بھوتانی، اقبال محمد علی خان، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر خان، چوہدری حامد حمید، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریکوزیشن اجلاس کے دوران اپوزیشن کو نکتہ ء اعتراض پر بات کرنے دی جائے گی اور اجلاس کو صرف ایک دن جاری رکھا جائے گا۔