Live Updates

حضرت عمؓر سے سوال ہوسکتا تو نواز، زرداری،عمران کیا چیزہیں،علی محمد خان

قیامت کے روز ہم نے نوازشریف، زرداری یا عمران خان کا جواب نہیں دینا، ہم اللہ اور مملکت کے سپاہی ہیں،ہم نے اپنا جواب خود دینا ہے، اگر کسی نے کوئی ڈاکہ نہیں ڈالا، تو پھرڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 جولائی 2019 15:33

حضرت عمؓر سے سوال ہوسکتا تو نواز، زرداری،عمران کیا چیزہیں،علی محمد ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2019ء ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر حضرت عمؓر سے سوال ہوسکتا تونواز، زرداری اور عمران کیا ہیں، قیامت کے روز ہم نے نوازشریف، زرداری یا عمران خان کا جواب نہیں دینا، ہم اللہ اور مملکت کے سپاہی ہیں، ہم نے اپنا جواب خود دینا ہے، اگر کسی نے کوئی ڈاکہ نہیں ڈالا، تو پھرڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کے ساتھ ہم نے کتنا انصاف کیا جو بستر مرگ پر بھی اپنی رہائشگاہ زیارت میں سرکاری کک کے ہاتھ کا کھانا نہیں کھاتا۔ قائداعظم نے آخری چیک یہی کاٹا کہ میں سرکاری خرچے پر دعوت نہیں اڑاؤں گا۔لیکن افسوس ہمارے سابق وزیراعظم نے عمرے بھی عوام کے پیسے پر کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ او رچیزیں توچھوڑیں لیکن زلزلہ زدگان کے فنڈز کو بھی نہیں چھوڑا۔

میرا لیڈر وزیراعظم ہے، وہ جہاں رہتا ہے خود خرچہ کرتا ہے ۔ لیکن یہاں کئی کئی سرکاری گھربنائے گئے۔ اور خرچے عوام نے برداشت کیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نام نوازشریف کا اور پتا نہیں کس کس کا نام رہے گا۔ لیکن میں کہتا ہو ں کہ نام اللہ اور پاکستان کا رہے گا۔عمران خان نے کہا کہ میں امریکا جاؤں گا توسفیر کے گھر رہائش اختیار کروں گا۔میں ذاتی علاج ، سیر اور گھر والوں سے ملنے جاؤں ؟ تو میرا خرچہ سرکار کیوں اٹھائے؟ میاں نوازشریف 24 بار بیروں دوروں پر گئے، ان میں 20بار پاکستانی عوام کے خرچے پر گئے، زرداری نے 51 میں سے 48 دورے کیے۔

لیکن عوام کیوں خرچہ برداشت کرے؟آپ کہتے ہم نے موٹروے بنایا۔ اچھا کام کیا،ایک شخص نے کسی شخص سے کہا کہ میری بات سنو۔ حضرت عمؓر کے بارے نبی پاک ﷺ نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا توعمؓر ہوتا، لیکن نبوتﷺ کا دروازہ بند ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ جب عمؓر سے سوال ہوسکتا ہے توکون نوازشریف، زرداری ، عمران خان اور کون علی محمد ہے؟اگر کوئی ڈاکہ نہیں ڈالا ، عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا، تو پھر ہمیں مسکرا کرجواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم جب بات کرتے تھے تو لوگ ان کی بات سنتے تھے، وہ انگلش میں تقریر کرتے تھے لیکن لوگ ان کی بات سنتے تھے، کیونکہ وہ سچ بولتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات