Live Updates

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد بُری طرح نا کام ہو گی،اعجازاحمد چوہدری

منگل 16 جولائی 2019 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) تحر یک انصا ف کے سینئر مرکز ی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑی ہے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک بُری طرح فلاپ ہو گی ۔پی ٹی آئی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے اپنے سینیٹرز صادق سنجرانی کیخلاف ووٹ نہیں دینگے،اپوزیشن کا کیمپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اپوزیشن کومنہ کی کھانا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو چاہیے کہ تحریک عدم اعتماد واپس لے وگرنہ انہیں نقصان ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے کچھ اراکین تکنیکی طور پر آزاد حیثیت رکھتے ہیں اور ایوان میں آزاد اراکین پر ووٹ دینے کی قدغن نہیں جبکہ اپوزیشن کے باقی اراکین بھی اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ(ن) لیگ ملک و قوم کیساتھ مخلص نہیں،ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے،عوام کے ٹھکرائے ہوئے مافیا کی ڈرامے باز ی کا ملکی سیاست پر اور حکومت پر کسی قسم کے اثر ا ت مرتب نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مو قف درست ثابت ہو رہا ہے، کر پشن ختم کیے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتااور کرپشن کا خاتمہ ہما ری اولین ترجیح ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات