مون سون کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے احکامات کو بلدیہ سانگھڑ نے ہوا میں اڑا دیئے

منگل 16 جولائی 2019 17:28

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ڈی سی سانگھڑ نثار میمن کی جانب سے مون سون کے حوالے سے اقدامات کو بلدیہ سانگھڑ نے ہوا میں اڑا دیئے علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا علاقے کی عوام احتجاج کرنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نثار میمن کی جانب سے ضلع بھر کے بلدیات ۔پبلک ہیلتھ۔و دیگر افسران پر کو ہدایت جاری کی کہ مون سون سے قبل تمام ادارے اپنی مشنری کو فعال کریں انھوں نے ضلع بھر کے بلدیاتی افسران پر زور دیا کہ تمام مین نالوں کی صفائی کو مکمل کیا جائے مگر بلدیہ سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں مین نالوں کے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مین نالوں کے بند ہوجانے کی وجہ سے جگہ جگہ گڑ کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں اور خاص کر نمازیوں کو شدید پریشانی لاحق ہورہی فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما محمد آفاق قریشی کی سربراہی میں احتجاج کرتے ہوئے فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماکا کہنا تھا کہ فنکشنل مسلم لیگ کے چیرمین دلبر خان کو سیاسی کیس میںجیل میں ڈال دیا گیا ہے اس وقت میونسپل کمیٹی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تین ایم این اے ۔

(جاری ہے)

سینٹر ضلعی انتظامیہ کا کنٹرول ہونے کے باوجود بھی شہر کی حالت ابتر ہوچکی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سی2011میں سانگھڑ پانچ ماہ تک زیر آب رہا اس وقت مون سون کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے تمام احکامات کے باوجود سانگھڑ شہر کی حالت زار کی حالت دیکھ سکتے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں مین نالوں کی صفائی میونسپل کمیٹی کے عملے کی بجائے شہری خود کر رہے ہیں شدید گندگی کی وجہ سے نمازیوں کو نماز کے لئے مساجد میں آنے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔