افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ، سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں 19 جولائی کو فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی

منگل 16 جولائی 2019 18:53

افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ، سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں 19 ..
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا، سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں سینیگال اور الجیریا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجیریا نے نائیجیریا کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں اسلئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں گروپ سی میں ایک ساتھ تھیں اور گروپ میچ میں الجیریا نے سینیگال کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا اسلئے فائنل میں اسے سینیگال کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :