Live Updates

پاک امریکہ بزنس کونسل دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے میں معاونت کر سکتی ہے،

زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو

منگل 16 جولائی 2019 19:27

پاک امریکہ بزنس کونسل دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ بزنس کونسل دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے میں معاونت کر سکتی ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت چیئرمین (پاک امریکہ بزنس کونسل) ڈاکٹر محمود خان نے کی جبکہ وفد میں بڑی امریکی کمپنیوں کے دو درجن سے زائد چیف ایگزیکٹوز شامل تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات دیرینہ اور کثیرالجہتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر دورہ ئ امریکہ پر روانہ ہو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس دورہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے، اہم امریکی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں اور جنوبی ایشیا کی مارکیٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور کاروبار دوست پالیسیاں متعارف کروا رہے ہیں۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکہ بزنس کونسل امریکہ اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے میں معاونت کر سکتی ہے۔ پاک امریکہ بزنس کونسل کے اراکین نے وزیر خارجہ کو دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات