Live Updates

انڈس موٹر کمپنی نے وزیرِ اعظم کے فنڈ برائے دیا میر بھاشا ڈیم کو 20 ملین روپے اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کو 7.5 ملین روپے عطیہ کئے

منگل 16 جولائی 2019 19:52

انڈس موٹر کمپنی نے وزیرِ اعظم کے فنڈ برائے دیا میر بھاشا ڈیم کو 20 ملین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت حال ہی میں وزیر اعظم عمران خا ن کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کیا۔ اکتوبر سال 2018 ء میں،IMC نے ڈیم کی تعمیر کے لئے پانچ سالوں میں جاری کئے جانے والے 100 ملین روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ یہ 20 ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو مقررہ وقت سے پہلے ہی پیش کردیا گیا،اس کے علاوہ، صحت کے شعبے میں، IMCنے عمران خان کو کراچی کے شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کیلئے 7.5 ملین روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرIMC ، علی اصغر جمالی، نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ دونوں چیک پیش کئے اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کے طور پر ٹویوٹا IMCکا عزم ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، سی ای او IMC ، علی اصغر جمالی نے کہا:’’ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جو کچھ ہمارے بس میں ہو وہ اپنے ملک کو آگے بڑھانے کے لئے کرنا چاہئے۔

ہم پاکستان میں پانی کے بحران کو دور کرنے کے لئے، اور اپنی مستقبل کی نسلوں کے لئے اس ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم پر کاربند ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا :’’ ہم کاروباری برادری کے رہنما بننا چاہتے ہیں، جس سے نہ صرف ہماری معیشت بلکہ مختلف سماجی شعبوں، جیسے تعلیم، سڑک کی حفاظت، ماحول، اور صحت کے شعبوں میں بہتری کا تعاون ملے گا۔ مذکورہ کوششیں ہمارے سی ایس آر کے اقدامات ہیں جو ہم نیIMCکے آغاز کے بعد سے کئے ہیں۔ ایک شفاف اور مستحکم ایجنڈے کے ذریعہ، IMC کا مقصد ماحولیات، صارفین، ملازمین، کمیونٹیوں اور اس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہتر بنانے کے لئے مختلف منصوبوں کے ذریعے مثبت اثرات کو فروغ دینا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات