نوشہرو فیروز ،حکومت سندھ کی ہدایات پر ضلع بھر کی نہروں اور دریائے سندھ میں نہانے پرپابندی عائد

منگل 16 جولائی 2019 19:55

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن (ر)بلال شاہد رائو نے حکومت سندھ کی ہدایات پر ضلع بھر کی نہروں اور دریائے سندھ میں نہانے پر قلم 144 نافذ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق روہڑی کینال، نصرت برانچ سے نکلنے والی نہروں،مائنرز اوردریائے سندھ،میونسپل کمیٹی، ٹائون کمیٹی اور یوسی کے پانی کے ٹینکوں اور ضلع کی تمام نہروں میں نہانے پر قلم 144 نافذ کیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے نافذ کئے گئے قلم 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :