وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیاں ،8ملزمان گرفتار ،ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا

منگل 16 جولائی 2019 20:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ مسروقہ گا ڑ ی ،مو با ئل فون ، شراب ، چرس ،ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔پولیس ترجمان کے جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطا بق وفاقی پولیس نے آٹھ سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ گا ڑ ی، منشیات ،شراب، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم ماجد محمود سے 4عدد موبائل فون مالیتی دو لاکھ برآمد کر لئے،تھانہ آبپارہ پولیس نے دو منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان شہزاد سی50بوتل شراب،طاہر محمود سے مسروقہ گا ڑ ی اور محمد نوید سی155گرام چرس برآمد کر لی ،کھنہ پولیس نے ملزم آفاق مسیح سے 200گرام چرس برآمد کر لی،انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم پطرس مسیح سے 05بوتل شراب برآمد کرلی ، گو لڑ ہ پولیس نے بغیر اجا زت تیل فروخت کر نے پر ملزم وقاراحمد کو گرفتار کر لیا ، بہا رہ کہو پولیس نے ملزم سعید احمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔