محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پانی نہ دینے کے خلاف سماجی تنظیم کا شہداد پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 جولائی 2019 20:22

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) شہدادپور کے قریب لوندو مائینر کی ٹیل کے آباد گاروں نے محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پانی نہ دینے کے خلاف سماجی تنظیم ٹیل گروئر ویلفیئر آرگنائزیشن لوندو کے زیر اہتمام پریس کلب شہدادپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ایریگیشن افسران کے خلاف لکھے ہوئے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل غلام مصطفی بگھیو ، پرویز پہوڑ ، چنیسر بیھن ، وزیر ماچھی ، جام شر ، سانگیو میگواڑ سمیت دیگر شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایریگیشن کے افسران اوپر والے بڑے زمینداروں اور آباد گاروں کوپانی بیچ کر ہمارے سر سبز کھیت تباہ و بربادکرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے ایریگیشن انجینئر ، ایس ڈی او سمیت دیگر افسران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قریبی سداواہ نہر کی پچاس ہزار ایکڑ زمین بھی ہماری نہر پر آباد ہو رہی ہے جو کہ سراسر ہم سے نا انصافی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں پانی دے کر انصاف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :