میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے باچا خان فلائی اوور پر صفائی ستھرائی اور مٹی کے ڈھیروں کی منتقلی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا

منگل 16 جولائی 2019 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے باچا خان فلائی اوور پر صفائی ستھرائی اور مٹی کے ڈھیروں کی منتقلی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا میونسپل کمشنر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فلائی اوور کے دونوں ٹریکس کے اطراف جمع مٹی کے ڈھیروں کی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے بلدیہ غر بی کی حدود میں موجود تمام اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے خصوصاجن سڑکوں اور شاہراہوں پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ان تمام مقامات سے فوری طور پر تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے سڑکوں اور شاہراہوں پر روزمرہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل یقینی بنایا جائے بصورت دیگر متعلقہ انسپکٹر اور عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے میونسپل کمشنر کو سڑکوں اور شاہراہوں پر جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باچا خان فلائی اوور سمیت تمام اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود مٹی کے ڈھیروں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔