کراچی، ضلع کورنگی کی انتظامیہ نے گندے پانی کا تالاب بنا کر عوام کواذیت میں مبتلا کردیا

منگل 16 جولائی 2019 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) ضلع کورنگی کی انتظامیہ نے گندے پانی کا تالاب بنا کر عوام کواذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی گلزار کالونی کا علاقہ حسینی چوک گزشتہ کئی دنوں سے گندے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔عوام اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔نمازی مسجد جانے ،بچے اسکول جانے میں پریشان ہونے لگے۔کاروبار حضرات اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں۔گندے پانی کی وجہ سے مختلف قسم کہ وبائی امراض پھیل رہی ہیں۔علاقے میں بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں

متعلقہ عنوان :