بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1200روپے مزید مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 16 جولائی 2019 20:37

بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1200روپے مزید مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1416ڈالرپرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں1028روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت82600روپے سے بڑھ کر83800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت70800روپے سے بڑھ کر71828روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی۔