ڈپٹی کمشنرجھنگ نے جھنگ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا

منگل 16 جولائی 2019 20:52

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایوب چوک، آدھیوال چوک، ٹوبہ روڑ، جھنگ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہر کو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے خوبصورت اورسرسبز بنانا ہمار مشن ہے ۔

اس ضمن میں چوکوں، سڑکوں کے اطراف اور اہم مقامات پر پودے لگائیں جائیں گے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گرین بیلٹ بنائی جائے گی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید نکھار پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ شہری کوڑا کرکٹ چوکوں میں پھینکنے کی بجائے کوڑا دان کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

بلدیہ کی ٹیمیں باقاعدگی سے کوڑا دانوں سے کچرا اٹھا کر شہر سے باہر مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگا رہی ہے۔

انہوںنے چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کے حوالہ سے روزانہ کی بنیادوں پرباقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔صفائی عملہ کی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مزید موثر اور فعال بنایا جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔عوام بھی انتظامیہ سے صفائی مہم میں بھرپور تعاون کریں اور شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے میں ساتھ دے۔

متعلقہ عنوان :