نسٹ میں بی آر اے آئی اے سمر کیمپ کی شروعات

منگل 16 جولائی 2019 18:57

نسٹ میں بی آر اے آئی اے سمر کیمپ کی شروعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء) بیلٹ اینڈ روڈ ایئر اسپیس انوویشن الائنس (بی آر اے آئی اے) سمر کیمپ کی نسٹ ریسرچ سینٹر فار موڈلنگ اینڈ سٹمیولیشن (ار سی ایم ایس) میں پیر، 15 جولائی، 2019 کو شروعات ہوئی۔ دس روزا سمر کیمپ "ہائی پرفارمنس کمپوٹنگ ان اروناٹکس" پر توجہ مرکوز ہے۔ ار سی ایم ایس گزشتہ تین ماہ سے بی آر اے آئی اے کے مستقل سیکرٹریٹ زیان کے ساتھ اس سرگرمی کو کامیاب بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔

پاکستان اور اس کے گردونواہ میں موجود ایکاڈمکس اور محققین کے علاوہ، پانچ ممالک(آسٹریا، چین، ملائیشیا، ترکی اور برطانیہ) کے پندرہ اداروں/تنظیموں سے پچپن بین الاقوامی شرکاء سمر کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ایک منفرد سرگرمی ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت محققین کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

نسٹ پاکستان سے واحد یونیورسٹی تھی جو پانچ سال تک بی آر اے آئی اے کی سٹانڈنگ کونسل کا رکن رہی ہے؛(روس کے علاوہ، نسٹ کونسل میں واحد ایشیائی یونیورسٹی ہے)۔

نہایت اہم موضوع پر سمر کیمپ کو منظم کرنے پر داد دیتے ہوئے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی، نارٹھ وسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی (این پی یو) کے صدر، پروفیسر وانگ جنسونگ، نے اس طرح کی تعلیمی اور تحقیقاتی تعاون کی تظہیر کی۔ صدر این پی یو اور پرو ریکٹر (اکاڈمکس) نسٹ، ڈاکٹر آصف رضا نے اس موقع پر دونوں یونیورسٹیز کی جانب سے اساتذہ اور طلباء کے تبادلے، مشترکہ تحقیق اور سیمینارز کے لئے ایک ڈی و یو پر بھی دستخط کئے۔