Live Updates

ڈیلی میل کی خبر ، شہباز شریف کی لندن میں موجود وکلاء ٹیم سے مشاورت

شہبازشریف کی برطانوی اخبار، عمران خان اور شہزاداخبر کے خلاف فوری قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت

منگل 16 جولائی 2019 21:23

ڈیلی میل کی خبر ، شہباز شریف کی لندن میں موجود وکلاء ٹیم سے مشاورت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لندن میں وکلاء سے مشاورت کی ،کانفرنس کال پر وکلاء نے برطانوی اخبار میں جھوٹی خبر کی اشاعت کے خلاف چارہ جوئی سے آگاہ کیا،ڈیلی میل، وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ کے ابتدائی نکات طے کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ کی قیادت میں وکلاء کی ٹیم نے شہبازشریف کو مقدمے کے نکات اور قانونی عمل کی تیاری پر بریفنگ دی،شہبازشریف نے برطانوی اخبار، عمران خان اور شہزاداخبر کے خلاف فوری قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات