نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنانے ،مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت راہنمائی فراہم کررہی ہے، ضیاء اللہ بنگش

منگل 16 جولائی 2019 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) وازیر ا علیٰ خیبرپختونخواکے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہاہے کہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنانے اوران کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت بہترین راہنمائی فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے نوجوانوں نے کل اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

اس لئے ان کو بھی اپنی ذمہ داریوں کے بطریق احسن نبھانا چاہئیے۔ وہ پشاور کے مقامی ہوٹل میں فلاحی ادارے کی طرف سے شروع کردہ پروگرام وش۔ٹو۔ایکشن کے لانچنگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، سیکرٹری پاپولیشن ، اصغرعلی ، گوہرزمان، مہتاب اکبر راشدی، سیدکمال شاہ اور انجم رضوی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ،شعبہ صحت اورسماجی اداروںسے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے اپنے خطاب میں ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور نئے شروع کردہ پروگرام میں حکومت کی طرف سے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فلاحی اداروں کی طرف سے شروع کردہ منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی طرف سے بھی عوامی فلاح وبہبود کے کثیرالمقاصد منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرناہے۔