Live Updates

پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات ،دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو

پاکستان ایک زرعی ملک ہے،زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں ،شاہ محمود قریشی پاک امریکہ بزنس کونسل ،امریکہ اور پاکستان کے مابین ،مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے میں معاونت کر سکتی ہے، گفتگو

منگل 16 جولائی 2019 21:26

پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات ،دو طرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے،زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں ،پاک امریکہ بزنس کونسل ،امریکہ اور پاکستان کے مابین ،مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے میں معاونت کر سکتی ہے۔ منگل کو امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی وفد کی قیادت چیرمین (پاک امریکہ بزنس کونسل) ڈاکٹر محمود خان نے کی جبکہ وفد میں بڑی امریکی کمپنیوں کے دو درجن سے زائد چیف ایگزیکٹوز شامل تھی- دوران ملاقات دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک امریکہ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی تعاون کے فروغ میں پاک امریکہ بزنس کونسل کا کردار قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات دیرینہ اور کثیرجہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ،صدر ٹرمپ کی دعوت پر دورہ امریکہ پر روانہ ہو رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اس دورہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ،دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے، اہم امریکی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں اور جنوبی ایشیا کی مارکیٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے نئی ویزہ رجیم متعارف کروائی ہے تاکہ یہاں کاروباری شخصیات کو پاکستان آنے اور کاروبار کرنے میں سہولت میسر آ سکے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کاروبار - دوست پالیسیاں متعارف کروا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے،زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں ،پاک امریکہ بزنس کونسل ،امریکہ اور پاکستان کے مابین ،مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے میں معاونت کر سکتی ہے ۔

پاک امریکہ بزنس کونسل کے اراکین نے وزیر خارجہ کو دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات