مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اسٹوری بنائی گئی،

مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کو بھرپور عوامی پزیرائی مل رہی ہے، عوام نے مریم نواز کے جلسوں میں دیکھ لیا ہے، خواجہ آصف مہنگائی اور ظالمانہ اور غیر منصفانہ ٹیکس اور رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ

منگل 16 جولائی 2019 21:26

مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اسٹوری بنائی گئی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے شہباز شریف اسٹوری بنائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خواجہ آصف کی صدارت میں ہوا جس میں احسن اقبال، سردار ایاز صادق، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب ،شیزا خواجہ، زیب جعفر، مائزہ حمید سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ نے پیغام بھجوایا ہے کہ انکے لیے پروڈکشن آرڈر نہ لیا جائے۔خواجہ آصف نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف پر اسٹوری بنائی گئی، حکومت معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف اور انکے خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف کو بھرپور عوامی پزیرائی مل رہی ہے، عوام نے مریم نواز کے جلسوں میں دیکھ لیا ہے۔