صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاٹن کی الوداعی ملاقات

منگل 16 جولائی 2019 21:26

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاٹن نے الوداعی ملاقات کی صدر مملکت نے معزز سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

منگل کو ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔